وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا آئی ٹی ایکسپورٹ ایوارڈز 2019 کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی و ٹیلی کام کی برآمدات 95 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہم جلد میڈ ان پاکستان موبائل فون دنیا میں متعارف کرا دیں گے، کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی و ٹیلی کام کی برآمدات 95 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہم جلد میڈ ان پاکستان موبائل فون دنیا میں متعارف کرا دیں گے، کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا، پاکستان کے خزانہ کو زیادہ مالیات حاصل ہوئے، 57 فیصد آئی ٹی مصنوعات امریکاکو برآمد کی جا رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں اکتوبر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے، پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر میں صلاحیت کی کمی نہیں، آئندہ تین برس میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں اپنے ذیلی ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے زیراہتمام آئی ٹی ایکسپورٹ ایوارڈز 2019 کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، پی ایس ای بی کے مینجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر سمیت آئی ٹی ماہرین اور وزارت آئی ٹی کے حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ایوارڈ دیئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پاکستان سافٹ ویئر بورڈ کی مرہون منت ہے۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ سے قومی خزانہ میں محصولات کی رقوم میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے پاکستان سافٹ ویئر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پارکس کے قیام کیلئے وزارت منصوبہ بندی سے مل کر کوشیش کی جائیں، آئی ٹی پارکس کی تعمیر میں رکاوٹیں فوری طور پر دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں تھری جی فور جی موبائل فون بننا شروع ہو جائیں گے، ماضی میں گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت نہ دے کر غلطی کی گئی مگر وزارت آئی ٹی اس طرح کی غلطی نہیں کرے گی، پاکستان میں جلد میڈ ان پاکستان موبائل فونز کی تیاری آغاز کر دیا جائے گا۔ ہم نے کورونا وائرس کی وبا کے باجود آئی ٹی برآمدات اضافہ کیاجس کے باعث آئی ٹی برآمدات میں چوبیس فیصد کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات 95 کروڑ ڈالر سے بڑھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ غیر معمولی اضافہ موجودہ حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے، ان حوصلہ افزا نتائج کے پیش نظرآئندہ تین برس میں آئی ٹی برآمدات کا ہدف پانچ ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان اس وقت امریکہ کو ستاون فیصد آئی ٹی منصوعات برآمد کر رہا ہے جبکہ آئندہ آئی ٹی برآمدات کیلئے یورپی یونین اور مصر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آئی ٹی پارک سے پاکستان میں آئی ٹی کے بزنس کو مزید فروغ ملے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ٹیکسٹائل والوں کو مراعات مل سکتی ہیں تو آئی ٹی کو کیوں نہیں مل سکتیں۔ وزیراعظم عمران خان سے اس سلسلے میں ملاقات ہوئی ہے اور وزیراعظم نے مجھے الگ سے خصوصی طور پر ملاقات کیلئے بلایا ہے۔ میرا دفتر 24 گھنٹے کھلا ہے، آئی ٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ھوگا۔ اس مقصد کیلئے آئی ٹی کے لوگ کسی بھی وقت آسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سیّد امین الحق نے کہا کہ آٹی سیکٹر میں صلاحیت موجود ہے اگلے چند سالوں میں بڑے ایکسپورٹر بن سکتے ہیں۔آی ٹی پارک کی منظوری کابینہ دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن اور وزیر آئی ٹی کی خواہش ہے کہ ہم میڈ ان پاکستان کے میدان میں مزید اپنا نام بنائیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں بھی آئی ٹی سیکٹر کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 95 ملین سے زیادہ تھیں جن میں پچھلے سال سے 24 فیصد زیادہ ہوئی ہیں۔ اگلے تین سال میں آئی ٹی کی برآمدات کا ہدف پانچ ارب ڈالر رکھا جا رہا ہے۔ پاکستان اس وقت امریکہ کو 57 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یورپ اور یوکے بھی اہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سال میں 20، 25 ہزار آئی ٹی کے نوجوان تیار کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری شعیب احمد صدیقی، پی ایس ایس بی کے ایم ڈی عثمان ناصر سمیت آئی ٹی سیکٹر کی نمایاں شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں