اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بدھ کو پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکول گوئے نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کا اپنے دفتر میں آمد پر استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن بارے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا …
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکول گوئے کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بدھ کو پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکول گوئے نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کا اپنے دفتر میں آمد پر استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن بارے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑا اہم ہے جس میں تیزی لائی جانی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور رومانیہ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبہ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور رومانیہ ڈیجیٹلائزیشن عمل میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔ رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان بڑے اچھے تعلقات ہیں اور رومانیہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں خصوصاً آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں میں تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ رومانیہ کے سفیر نے وفاقی وزیر کا شکر یہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ رومانیہ ٹیلی کام اور آئی ٹی شعبہ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔








