وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پاکستان نے ہمیشہ اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داری سمجھ کر سرانجام دیا اور اس کے نتیجہ میں پاکستان کو آج تک لاکھوں جانوں کی قربانی اور 120 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھا نا پڑا ہے، پاکستان …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پاکستان نے ہمیشہ اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داری سمجھ کر سرانجام دیا اور اس کے نتیجہ میں پاکستان کو آج تک لاکھوں جانوں کی قربانی اور 120 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھا نا پڑا ہے، پاکستان کے تعاون کی وجہ سے القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیم کا خاتمہ ممکن ہوا جس کی وجہ سے آج دُنیا دہشت گردی کے خطرات سے محفوظ ہو چکی ہے، حالیہ واقعہ میں پاک فوج نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغواءشدہ کینیڈین خاندان کو آزاد کرایا اور انہی اغواءکاروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے ان کی تلاش میں قیمتی جانوں کا نقصان اٹھایا۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ دنوں کرم ایجنسی میں شہید ہونے فوجی افسر کیپٹن شہید حسنین نواز کے اہلخانہ سے ننکانہ صاحب میں تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید فوجی افسر اور جوانوں نے ملک کے دفاع اور پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات دلاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کو پوری پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Leave a Reply