وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق سے مستقل نمائندہ خلیل ہاشمی اور سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ملاقات

یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق

اسلام آباد/جنیوا۔26ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفار میشن ٹیکنالو جی سید امین الحق سےجنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے خلیل ہاشمی اور رومانیہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ملاقات کی ہے ۔ بخارسٹ رومانیہ میں ہونے والی اس مشترکہ ملاقات میں خلیل ہاشمی نے وفاقی وزیر کو آئی ٹی یو الیکشن کے حوالے سے پاکستانی امیدوار انوشے رحمان کیلئے لابنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پروفاقی وزیرسید امین الحق نے دونوں سفراء کو ہدایت کی کہ الیکشن میں انوشے رحمان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں اور وہ خود بھی اس سلسلے میں بطور وفاقی وزیر آئی ٹی کانفرنس میں آنے والے دیگر ممالک کے وزراء سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔خلیل ہاشمی نے سید امین الحق کو آگاہ کیا کہ ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر 6 امیدوار ہیں اور سخت مقابلے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق آئی ٹی یو کانفرنس میں شرکت کیلئے ہفتے کو رومانیہ پہنچے تھے، 4 روزہ دورے میں وہ عالمی رہنماؤں اور اور آئی ٹی یو حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی امیدوار انوشے رحمان کی کامیابی کیلئے بھی کوششوں میں مصروف ہیں۔