وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کا قائمہ کمیٹی برائے بحری امور سے خطاب

کراچی۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی زمینوں کو قبضوں سے واگزار کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں لوگوں کو متبادل رہائش فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی بھی زیر غور ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور سے خطاب کرتے ہوئے …

کراچی۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی زمینوں کو قبضوں سے واگزار کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں لوگوں کو متبادل رہائش فراہم کرنے کے لئے منصوبہ بندی بھی زیر غور ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میر عامر علی خان مگسی نے کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کے پی ٹی کی زمینوں پر قائم غیر قانونی ٹرک اڈوں کو ہٹایا جائے گا جس کے لئے سندھ حکومت کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔ سید علی زیدی نے کہا کہ کے پی ٹی کے اسپیشل اکنامک زون کے منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔