وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا گورنمنٹ اسپیئر کالج شاہ فیصل میں احساس سینٹر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی۔ 17اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے گورنمنٹ اسپیئر کالج شاہ فیصل میں احساس سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔علی زیدی نے جمعہ کو اپنے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی، چیمبر آف کامرس سمیت صنعتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوئی ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم کو پیش …

کراچی۔ 17اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے گورنمنٹ اسپیئر کالج شاہ فیصل میں احساس سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔علی زیدی نے جمعہ کو اپنے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی، چیمبر آف کامرس سمیت صنعتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات ہوئی ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم کو پیش رفت سے آگاہ کرونگا کہ لاک ڈاون کے دوران عام آدمی کے کتنے ابتر حالات ہیں۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومتوں کو مزید کام کرنا ہوگا، سندھ کے کچھ وزرا غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان اپنے فرنٹ مین سولجرز کا خیال کریں، کورونا کی اس جنگ میں میڈیا کا اہم اور ناقابل فراموش کردار ہے۔ وفاق اور عوام کی جانب سے سماجی کارکنان، فوج، پولیس اور رینجرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ جن صنعتوں کے پاس برآمدی آرڈرز موجود ہیں انہیں ایس او پیز کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی۔کراچی کے پوش علاقے اور پسماندہ علاقوں میں معاملہ الگ ہے، وہاں سب بند ہے جبکہ یہاں سب کھلا ہوا ہے۔ان تمام افراد کو مدد کی ضرورت ہے، حکومت ان کو ریلیف فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کرونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے فیکٹریاں کھولنے کے لیے تیار ہے۔حکومت فیکٹری مالکان کے ساتھ بیٹھ کربات کرے اور انہیں کھولا جائے۔ چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں،سندھ حکومت کوشش کرے اور لوگوں کو روزگار بحال کرنے کی کوشش کرے۔انہوں نے کہ اس معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے یہ وبا کسی کا رنگ نسل یا پیسہ دیکھ کر نہیں آتی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی سدرہ عمران،ڈاکٹر سنجے گنگوانی، عدیل احمد، رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ ، مشیر برائے وزارت بحری امور محمود مولوی اور دیگرموجود تھے۔

مزید خبریں