وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی اکا¶نٹس‘ بے نامی اثاثے اور ملکیت رکھنے والے عناصر کی نشاندہی کی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے نامی جائیداد اور اثاثے رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت نے جعلی اکا¶نٹس‘ بے نامی اثاثے اور ملکیت رکھنے والے عناصر کی نشاندہی کی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے نامی جائیداد اور اثاثے رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے زلزلہ متاثرین کی رقم میں بھی بدعنوانی کی گئی۔ نوید اکرم کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوید اکرم نے قومی احتساب بیورو سے پلی بارگین کیلئے درخواست کی ہے۔

Leave a Reply