وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی پاکستانی نژاد کینیڈا کی پارلیمنٹیرین سلمہ عطاءاللہ جان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پاکستانی نژاد کینیڈا کی پارلیمنٹیرین سلمہ عطاءاللہ جان سے ملاقات کی۔ انہوں نے سینیٹر سلمہ کی خواتین کو بااختیار بنانے کی تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ پاکستان تشریف لائیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ نے خواتین کی سیاسی شرکت میں مدد دینے …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پاکستانی نژاد کینیڈا کی پارلیمنٹیرین سلمہ عطاءاللہ جان سے ملاقات کی۔ انہوں نے سینیٹر سلمہ کی خواتین کو بااختیار بنانے کی تمام کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ پاکستان تشریف لائیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ نے خواتین کی سیاسی شرکت میں مدد دینے کےلئے سینیٹر سلمہ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ وفاقی وزیر نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کو ترجیح دینے کےلئے وزارت کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کے بارے میں سینیٹر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے خواتین کے تمام کھیلوں کے شعبوں میں شرکت کےلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی کھیلوں میں شرکت نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں معاشی ترقی کیلئے خواتین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نہ صرف معاشی ترقی کےلئے خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے بلکہ سیاسی اور سماجی سطح پر بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ نے سینیٹر کو آگاہ کیا کہ موجودہ حکومت نے عورتوں کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے بہت سے قوانین وضع کیے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اس حوالے سے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بھی بہت زور دیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کے گورنر نے بھی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سے آج ملاقات کی۔ انہوں نے عورتوں کو بااختیار بنانے اور انھیں معاشرتی اور معاشی آزادی فراہم کرنے کے حوالے سے گلگت بلتستان میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا کہ کھیلوں میں خواتین کی شمولیت کی طرف بڑی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔