وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی ڈاکڑ فہمیدہ مرزا کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابط ڈاکڑ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی دور کرنے اورعوام کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ بدھ کے روز پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابط ڈاکڑ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی دور کرنے اورعوام کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ بدھ کے روز پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور زندگی کے ہر شعبے میں بہتری لانے کی ذمہ دار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں صوبوں کا حصہ بڑھا دیا گیا ہے جن کی ذمہ داری ہے کہ اس رقم کو پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خرچ کریں ، ڈاکڑ فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے باوجود سندھ میں تعلیم ، زراعت اور صحت کے شعبہ میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز کے استعمال پر تمام صوبوں کو جوابدہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت نے اپنے شہید رہنماو¿ں کے ناموں کاغلط فائدہ اٹھایا اور اسے اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے کے لئے استعمال کیا ۔. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو کے نظریہ سے ہٹ گئی ہے۔ انہوں نے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں بالخصوس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ، سکواش ٹورنامنٹ اور کبڈی ٹورنامنٹ کی بحالی کے لئے موجودہ حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔