اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد وقار، انصاف اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے ایک منصفانہ جدوجہد ہے۔جمعرات 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزارت کی جانب سے جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر محض …
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کا یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد وقار، انصاف اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے ایک منصفانہ جدوجہد ہے۔جمعرات 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزارت کی جانب سے جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ ایک سنگین انسانی بحران ہے جو عالمی برادری کی توجہ کا متقاضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیت تسلط جموں و کشمیر میں جاری مظالم عالمی ضمیر کا ایک سنگین امتحان ہے، کیونکہ معصوم شہریوں کو منظم طریقے سے ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔سید عمران احمد شاہ نے کشمیری عوام پر مسلط جبر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ مقبوضہ علاقے میں جاری خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔
پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی جائز جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔








