اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) ہم مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور ہر سطح پر حمایت کرتے ہیں اور دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کی روح کو اجاگر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے کانفرنس روم میں …
وفاقی وزیر برائے تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود کا قومی تقریب اظہار یکجہتی سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) ہم مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور ہر سطح پر حمایت کرتے ہیں اور دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کی روح کو اجاگر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے کانفرنس روم میں منعقدہ قومی تقریب اظہار یکجہتی” روحِ آزادی ِ کشمیر اور اہل قلم“ میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ندیم شفیق ملک ، وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، مہمان خصوصی تھے۔ افتخار عارف اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید مہمانان اعزاز تھے۔ تقریب سے پاکستانی زبانوں کے نمائندہ اہل قلم ڈاکٹر احسا ن اکبر، پروفیسر جلیل عالی، محمد حمید شاہد، میر تنہا یوسفی(پنجابی)، ڈاکٹر منظور ویسریو(سندھی)، م۔ر شفق(پشتو)، ڈاکٹر واحد بخش بزدار(بلوچی) اور وفا چشتی(سرائیکی)نے اظہار خیال کیا۔سید جنید اخلاق چیئرمین اکادمی اس موقع پر موجود تھے۔








