اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چھوٹے پن بجلی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی منصوبہ …
وفاقی وزیر برائے توانائی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے عمران خان اور پرویز خٹک کے الزامات کو مسترد کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چھوٹے پن بجلی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی منصوبہ 40 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے چھوٹے منصوبوں سے بجلی این ٹی ڈی سی کی بجائے متعلقہ علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے ذریعے خریدی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کو اس طرح کے کسی منصوبے سے آگاہ کیا ہے اور نہ ہی وفاقی حکومت سے کوئی تحریری خط وکتابت کی ہے جبکہ طریقہ کار کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے ان چھوٹے منصوبوں سے این او سی حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی 2010ءمیں مکمل ہونے والے چھوٹے پن بجلی منصوبوں سے بجلی خرید رہی ہے۔








