اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈے کیئر سنٹر ان ماﺅں کے لیے سہولت ہے جو چھوٹے بچوں کے ساتھ اپنے مستقبل کو پروان چڑھانے کے لیے ملکی ترقی میں حصہ دار ہیں‘ ملازمت پیشہ خواتین کے لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس سے اچھا تحفہ اور کوئی نہیں ہو …
وفاقی وزیر برائے داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے وزارت منصوبہ بندی میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے داخلہ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈے کیئر سنٹر ان ماﺅں کے لیے سہولت ہے جو چھوٹے بچوں کے ساتھ اپنے مستقبل کو پروان چڑھانے کے لیے ملکی ترقی میں حصہ دار ہیں‘ ملازمت پیشہ خواتین کے لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس سے اچھا تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ جمعہ کو خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے وزارت منصوبہ بندی میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ ڈے کیئر سنٹر ان ماﺅں کے لیے سہولت ہے جو چھوٹے بچوں کے ساتھ اپنے مستقبل کو پروان چڑھانے کے لیے ملکی ترقی میں حصہ دار ہیں۔









