راولپنڈی۔ 14ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعاون میں اضافے کے زریعے بامعبی اور طویل المدتی تعلقات کے خواہاں ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا …
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی یوکرین کے سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 14ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کیساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعاون میں اضافے کے زریعے بامعبی اور طویل المدتی تعلقات کے خواہاں ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دونوں ملکوں کی دفاعی صنعتوں کے مابین دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔زبیدہ جلال نے یو کرین کیساتھ تجارت،معیشت،دفاع اور دفاعی پیداوار سمیت تمام سیکٹرز میں تعلقات کی نئی راہیں متعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر نے سفیر دفاعی پیداوار کے مخلتف مصنوعات کے ابرے میں بھی آگاہ کیا۔








