وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کامسیٹس میں100 کلو واٹ سولر انرجی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین جو کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر بھی ہیں، نے بدھ کو 100 کلو واٹ سولر انرجی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جو کامسیٹس کے اسلام آباد کیمپس کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی چھت پر نصب کیا گیا ہے۔ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فوٹو وولٹائیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین جو کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر بھی ہیں، نے بدھ کو 100 کلو واٹ سولر انرجی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جو کامسیٹس کے اسلام آباد کیمپس کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی چھت پر نصب کیا گیا ہے۔ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فوٹو وولٹائیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹرائلب لیزر ،100 کلوواٹ پاور جنریشن پلانٹ کا آغاز آزمائشی منصوبے کے طور پر کیا ہے۔ جو کلین انرجی کےلئے بطو ر ٹرائلب لیزر خدمات سرانجام دے گا اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلباءاور فیکلٹی کے لئے بطور تجربہ گاہ استعمال ہوگا۔ وفاقی وزیر نے پاور پلانٹ کا دورہ کیااور ریکٹر کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی، کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر راحیل قمر، ڈائریکٹر پی ڈی اینڈ ایچ آر ڈی، سی آئی آئی ٹی جناب طاہر نعیم اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اداروں کے سربراہان کی موجودگی میں باقاعدہ افتتاح کیا۔

Leave a Reply