اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے نئے سال 2026 کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال سرمایہ کاری، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کا نیا باب ثابت ہو گا، حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کر رہی ہے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ بورڈ آف …
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کی نئے سال کے آغاز پر قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے نئے سال 2026 کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال سرمایہ کاری، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کا نیا باب ثابت ہو گا، حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کر رہی ہے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری پیغام میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ شفاف پالیسیوں اور ون ونڈو آپریشن سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے نقشے پر ایک پرکشش منزل کے طور پر ابھر رہا ہے اوربین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ توانائی، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری ملکی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نجی شعبہ قومی ترقی کا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی اور سٹریٹجک محل وقوع پاکستان کی بڑی طاقتیں ہیں۔ وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ خوشحال اور مضبوط پاکستان کی تعمیر ہمارا مشترکہ عزم ہے، تمام ادارے مل کر سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی استحکام کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی معاشی ترقی کے عزم پر قائم ہے۔








