وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا قونصلیٹ جنرل پاکستان دبئی کا دورہ

دبئی۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے دبئی میں قونصلیٹ جنرل پاکستان کا دورہ کیا جہاں قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے قونصلیٹ کے افسران سے ملاقات کی جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔پیر کو جاری ایک پریس …

دبئی۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے دبئی میں قونصلیٹ جنرل پاکستان کا دورہ کیا جہاں قونصل جنرل پاکستان حسین محمد نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے قونصلیٹ کے افسران سے ملاقات کی جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فلاح و بہبود اور سہولیات سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔پیر کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے حکومتِ پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے تحفظ اور فلاح کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے تربیت اور سافٹ سکلز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی افرادی قوت کو عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت ایسے مستند اور معتبر تربیتی اداروں کے قیام میں سہولت فراہم کر رہی ہے جو زیادہ روزگار کے مواقع رکھنے والے شعبوں میں مہارت کی تربیت فراہم کریں۔وفاقی وزیر نے قونصلیٹ کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور قونصلر خدمات کا جائزہ لیا جن میں پاسپورٹ کے اجراء ، قومی شناختی کارڈ، کمیونٹی ویلفیئر اور عوامی سہولت سے متعلق دیگر خدمات شامل ہیں۔

 

مزید خبریں