اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور خطے میں اس کے اہم اتحادی کا کردار ادا کرسکتا ہے، خطہ میں امن بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو وزارت قانون و …
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے جاپان کے سفیر کنی نوری متسودہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور خطے میں اس کے اہم اتحادی کا کردار ادا کرسکتا ہے، خطہ میں امن بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو وزارت قانون و انصاف میں جاپانی سفیر کنی نوری متسودہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان خطہ میں جاپان کے اہم اتحادی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام جاپان اور جاپانیوں سے اپنے تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھی ہے۔ دونوں ممالک ثقافتی طور پر ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے۔ خطہ میں امن بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر کنی نوری متسودہ نے کہا کہ جاپانی لیبر مارکیٹ کو پاکستانیوں کے لیئے کھولنے کے خواہاں ہیں۔ ہم مستقبل میں پاکستان کے ساتھ ماہی گیری، تعلیم اور تکنیکی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کردار ادا کر سکتا ہے۔








