اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق زراعت اور خوراک کے شعبوں کے لئے مو¿ثر پالیسی سازی کرتی ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے وزارت کی ورکنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق (این ایف ایس اینڈ آر) عمر حمید نے وزارت کی ورکنگ سے …
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ سیّد فخر امام کی زیرصدارت وزارت کی ورکنگ سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق زراعت اور خوراک کے شعبوں کے لئے مو¿ثر پالیسی سازی کرتی ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیّد فخر امام نے وزارت کی ورکنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق (این ایف ایس اینڈ آر) عمر حمید نے وزارت کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف ایس اینڈ آر بنیادی طور پر زراعت پر پالیسی سازی، معاشی ہم آہنگی اور منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے۔ انہیں بتایا گیا کے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کپاس کی مارکیٹنگ اور مینوفیکچرنگ پر توجہ دے رہی ہے۔ وزارت کے ادارے نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر (این ایف ڈی سی) حکومت کو ہر سطح پر کھاد کی صنعت پر معقول اور جامع مشورے فراہم کرتا ہے۔








