وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری کاجامعہ کراچی میں قومی سیرت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ جب تک ہم حضورکی سیرت اورحضورکے عشق کو تمغوں کی طرح سجائے آگے بڑھتے رہے، ہم نے ریگزاروں سے لے کر بڑے بڑے شہنشاہی محلوں تک فتح کی تاریخ رقم کی، تحقیق و تدریس کا وہ معیار قائم کیا کہ اغیار بھی دنگ رہ گئے، مسلمانوں کا علمی کردار ایسا تھا …

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ جب تک ہم حضورکی سیرت اورحضورکے عشق کو تمغوں کی طرح سجائے آگے بڑھتے رہے، ہم نے ریگزاروں سے لے کر بڑے بڑے شہنشاہی محلوں تک فتح کی تاریخ رقم کی، تحقیق و تدریس کا وہ معیار قائم کیا کہ اغیار بھی دنگ رہ گئے، مسلمانوں کا علمی کردار ایسا تھا کہ سائنس ان کے قدموں میں مچلتی تھی، فلسفہ ان کے دروازہ پر دستک دیتا تھا اور علم اور عالِم کے وقار اور وقعت کا جو معیار مسلمانوں نے قائم کیا تھا اس کا منہ بولتا ثبوت ہمارے مسلمانوں کی وہ جگمگاتی ثقافت ہے جس نے عشق مصطفیکو اپنا کر اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کردیا اور یہی وہ عشق ہے کہ جب وہ اپنی جوبن پر پہنچا تو پاکستان قائم ہوا، پاکستان نے بڑے نامور جید علمائ، دانشور سائنسدان پیدا کر کے دنیا کو ورطہءحیرت میں ڈال دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کی سیرت چیئر کے زیر اہتمام کلیہ فنون و سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ سالانہ قومی سیرت کانفرنس بعنوان ”سیرت طیبہ کی روشنی میں سیاسی، معاشی ومعاشرتی مسائل کا حل“ کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں