وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس‘ 178 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 178 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس‘ 178 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 178 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی ہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ منظور شدہ منصوبوں میں 6میگا پراجیکٹس ایکنک کو بھجوا دیئے گئے، منظور شدہ منصوبوں میں ٹرانسپورٹ، توانائی، آبی ذخائر، آئی ٹی، ہاﺅسنگ، صحت، اعلیٰ تعلیم وگورننس کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے آبی ذخائر کے شعبہ میں 88.4 ارب کا روپے رائٹ بنک اوٹ فال ڈرین 1، 2 اور 3 کا میگا پراجیکٹ منظور کر لیا ہے۔ آر بی او ڈی 2 منصوبے میں سندھ حکومت سیلاب سے بچاو کے مد میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت اپنا 50 فیصد حصہ دینے پر تیار ہوگئی ہے، منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کیمونیکیشن کے شعبہ میں 43.2 ارب روپے کے 3 منصوبے منظور کئے گئے ہیں، منصوبوں میں کیرک کوریڈور کو ترقی دینے کا 24.7 ارب روپے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔








