وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر کی سی پیک کے 55ویں جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدا ری منصوبے کے تحت28.6ارب ڈالر کے 22منصوبے عملد ر آمد کے مرحلے میں ہیں ، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ ، گوادر سٹی اور کوسٹل لائن کو ترقی دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز سی پیک کے 55ویں …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدا ری منصوبے کے تحت28.6ارب ڈالر کے 22منصوبے عملد ر آمد کے مرحلے میں ہیں ، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ ، گوادر سٹی اور کوسٹل لائن کو ترقی دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز سی پیک کے 55ویں جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت ویسٹرن ، ایسٹرن اور سینٹرل الائمنٹ پر کام ہو رہا ہے ، اجلاس کا مقصد منصوبوں کے تسلسل کو جا ری رکھنے کے لیے بلایا گیا تھا ، انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے کو عملی بنانے کیلئے کا کام جاری ہے، ایم ایل ون 8.2ارب ڈالر کا منصوبہ ہے پاکستان میں انڈ سٹریل زون کی ڈویلپمنٹ بہت اہمیت کا حامل ہے ، جس پر کام مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ، پہلے پاکستان کی تاریخ انڈسٹریل زون کے حوالے سے کامیا ب نہیں رہی ، اس لیے سرمایہ کا ری بورڈ کے ساتھ مل کر انڈ سٹریل زون کی تعمیر کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ انڈ سٹریل زون کو کامیا ب کرنے کے لیے بہترین لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے

مزید خبریں