اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ شمالی و جنوبی پنجاب کی مساوی ترقی کےلئے خاص ڈویلپمنٹ سٹرٹیجی بنائی جائے، ہمیں پنجاب کے شمالی و جنوبی حصوں میں متوازن ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ شمالی و جنوبی پنجاب کی مساوی ترقی کےلئے خاص ڈویلپمنٹ سٹرٹیجی بنائی جائے، ہمیں پنجاب کے شمالی و جنوبی حصوں میں متوازن ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کی شرح نمو میں اضافہ سے پاکستان کی شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہئے کہ وہ صوبے کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی پر زیادہ توجہ دے، پنچاب زراعت کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور زرعی شعبہ کو سی پیک کے فریم ورک میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ دریائے ستلج اور دریائے راوی کے ماحولیاتی اور سماجی و معاشی اثرات کا جائزہ لینے کےلئے باقاعدہ سٹڈی کی جا رہی ہے۔








