اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی، کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ، صوبائی وزیر برائے اطلاعات بلوچستان ظہور احمد بلیدی و دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گوادر ماسٹر سٹی پلان منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی، کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ، صوبائی وزیر برائے اطلاعات بلوچستان ظہور احمد بلیدی و دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گوادر ماسٹر سٹی پلان منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد حسین و پی ڈی سی پیک حسان داﺅد نے پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں گوادر کو ایک جدید و سمارٹ شہر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ متعلقہ اداروں کو سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے سرمایہ کار دوست لیگل فریم ورک و ماڈلز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شہر کو ماحول دوست، صاف و سرسبز بنانے کیلئے کئی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھاری صنعتیں و آئل سٹی شہر سے دور قائم کی جائے۔ وفاقی وزیر نے شہر کی ترقی کو مدنظر رکھ بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہاکہ انتہائی پیشہ وارانہ طریقہ کار کے تحت و مالی وسائل کو مدنظر رکھ کر شہر کو ترقی دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ اداروں کو اراضی کی حصول و دیگر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ شہر و گوادر بندرگاہ کے توسیعی منصوبے ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت میں تیار کئے جائیں۔







