وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

پانامہ اور جے ٹی آئی سے پاکستان کا مستقبل نہیں بنے گا ‘ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کو بہترین وسائل مہییا کرنے اور انہیں روشن مستقبل دینے سے بنے گا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ اور جے ٹی آئی …

پانامہ اور جے ٹی آئی سے پاکستان کا مستقبل نہیں بنے گا ‘ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کو بہترین وسائل مہییا کرنے اور انہیں روشن مستقبل دینے سے بنے گا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ اور جے ٹی آئی سے پاکستان کا مستقبل نہیں بنے گا بلکہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کو بہترین وسائل مہییا کرنے اور انہیں روشن مستقبل دینے سے بنے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سائنس ٹینلنٹ فارمنگ سکیم کے تحت تین سو طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ آج کا نوجوان ہیرو ہے، پاکستان کی روح ہے جو حالات کو شکست دے کر اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کی جستجو میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا آج انسانی تاریخ جس دور سے گزر رہی ہے اسے علم و تحقیق کا دور کہا جاتا ہے اور یہ تحقیق انسانی ترقی سے وابستہ ہے ، ہر گزرتا دن ایک نئی تحقیق اور نئی ایجادات سامنے لا رہا ہے اور دنیا کے ساتھ چلنے کےلئے پاکستانی نوجوان کو اس نئے دور کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2025ءوزیراعظم نواز شریف کا خواب ہے جس کی بدولت پاکستان کا شمار دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں ہوگا اور اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو 2030ء تک پاکستان کا شمار دنیا کی 20 مضبوط معیشتوں میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں ابن خلدون ،ابن بطوطہ ابن سینا پیدا کرنے ہوں گے کیونکہ ہم نے جب سوچنا اور تحقیق کرنا چھوڑ کر نقل مارنا شروع کی تو ہم پیچھے رہ گئے اور اگر ہم نے ٹیکنالوجی اور فورتھ انڈسٹریل ریولیشن لے کر آنا ہے تو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت پر توجہ دینی ہو گی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply