وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کا کلائمنٹ چینج کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے پاکستان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر کورسز کے اجراءکے لئے مختلف یونیورسٹیز سے رابطے کئے گئے ہیں۔ وہ کلائمنٹ چینج کی سائنس پالیسی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے پاکستان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر کورسز کے اجراءکے لئے مختلف یونیورسٹیز سے رابطے کئے گئے ہیں۔ وہ کلائمنٹ چینج کی سائنس پالیسی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے چند انتہائی اھم اقدامات انجام دیئے ہیں، ان میں پیرس معاہدے کی توثیق، موسمیاتی تبدیلی کے ایکٹ کی منظوری دینا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیرپا ترقی کے بین الاقوامی ایجنڈا کو قومی ایجنڈے کا درجہ دے دیا گیا ہے، قومی پالیسی برائے جنگلات کی منظوری اور پاکستان میں جنگلات کی بقا اور نئے جنگلات لگانے کے لئے گرین پاکستان پروگرام کا آغاز کیا گیا جبکہ استولا کے جزیرہ کو آبی حیات کے تحفظ کے لئے محفوظ سمندری علاقہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply