اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باوجود حکومت معشیت کو مضبوط کرتی گئی اور مہنگائی کی شرح اس سال سب سے کم رہی ہے ۔موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرض بھی واپس کئے ہیں ۔دھرنوں کے دوران پی ٹی آئی کو معیشت کا خیال کیوں نہیں آیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باوجود حکومت معشیت کو مضبوط کرتی گئی اور مہنگائی کی شرح اس سال سب سے کم رہی ہے ۔موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرض بھی واپس کئے ہیں ۔دھرنوں کے دوران پی ٹی آئی کو معیشت کا خیال کیوں نہیں آیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔دانیال عزیز نے کہا کہ پاکستانی عوام کا جاننا ضروری ہے کہ اس کیس کا پانامہ سے دور دور کا تعلق نہیں ہے ،درخواست گزار کی جانب سے کوئی کرپشن کا الزام نہیںہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت یہ کیسز چلائے جا رہے ہیں اور تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ غریب عوام کا پیسا چوری کا کیس ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف کیس میں کسی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بیلٹ پیپر کے ذریعے نہیں آ سکتے وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ذاتی کاروبار پر ان پر ریفرنس دائر کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ انہیں کس جرم میں پھنسانا ہے جلدی کھانے میں منہ جل جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت جن دستاویزات پر تحقیقات ہو رہی ہیں وہ اگست کے ماہ کی ہیں اور فیصلہ اقامہ پر کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے اسحاق ڈار کی استشنی کی درخواست مسترد کر دی ہے تاہم وہ بیماری کا بہانہ نہیں کریں گے۔








