اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری و شہری ہوابازی محمد میاں سومرو نے کہاہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ملک کے چار بڑے ہوائی اڈوں سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ، کراچی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں جا اورآرہی ہیں۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پی …
وفاقی وزیر برائے نجکاری و شہری ہوابازی محمد میاں سومرو کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری و شہری ہوابازی محمد میاں سومرو نے کہاہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ملک کے چار بڑے ہوائی اڈوں سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ، کراچی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سے پروازیں جا اورآرہی ہیں۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کو ہدایات جاری کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس پہنچایاجائے گا، عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافر جن کے ویزہ کی معیاد ختم ہو رہی ان کو ترجیح دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب تک پانچ ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پی آئی اے کے آپریشنل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پی آئی اے کے مسافروں کے متعلق شعبہ جات مسلسل مسافروں کی رہنمائی میں مصروف ہیں اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے ملکی ضروریات کے وقت مسافروں کی جانب سے تعاون پر ان کی شکر گزار ہے۔








