وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی پر جلد اتفاق رائے ہوجائے گا۔جمعہ کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نام جلد پارلیمانی کمیٹی میں شیئر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی پر جلد اتفاق رائے ہوجائے گا۔جمعہ کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نام جلد پارلیمانی کمیٹی میں شیئر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پر عزم ہے کہ پیر کو چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے ناموں پر اتفاق ہوجائے گا، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کا پیر کو ہر صورت فیصلہ کر لیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے ایک صوبے پر حکومت اور دوسرے صوبے پر اپوزیشن کے تجویز کردہ نام پر اتفاق ہوجائے۔اعظم سواتی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق سے لانا چاہتے ہیں اگر اس فارمولے پر اتفاق نہیں ہوتا تو منگل کو کوئی نیا فارمولہ پیش کریں گے۔اس موقع پر سنیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی بحران سے بچانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کہ ذمہ داری ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہےپارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کے بعد مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے نام پارلیمانی کمیٹی کو نہیں بھیجے گئے،امید ہے آج حکومت کی جانب سے نام بھیج دیئے جائیں گے،اس کے بعد آئینی طریقہ کار کے تحت اپوزیشن کی جانب سے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پیر تک چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے ناموں پر اتفاق ہو جائے گا۔