وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی اے پی پی سے گفتگو

اٹک ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیںنکال سکتا ،عمران خان کی خواہش تھی کہ نواز شریف کے اقتدار سے ہٹ جانے سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، عمران خان نے ملک میں غیر یقینی کی صورت حال …

اٹک ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیںنکال سکتا ،عمران خان کی خواہش تھی کہ نواز شریف کے اقتدار سے ہٹ جانے سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، عمران خان نے ملک میں غیر یقینی کی صورت حال پیدا کر کے ملک میں ہونے والی سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،موجود ہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے و یژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں،آئندہ الیکشن میںبھی عوام مسلم لیگ ن کو ہی کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ اٹک میں ”اے پی پی “سے گفتگو میں کہی۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف اقتدار سے نکلیں ہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکلے ہیں اور نہ ہی انہیں عوام کے دل سے کوئی نکال سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہوئے جس مسلم لیگ ن کے ایم این ایز ٹوٹنے سے متعلق غلط افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے صوبے میں 4سال عوام کی فلاح وبہبود کا کوئی بڑا منصوبہ نہیں دے سکا۔

Leave a Reply