وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام کو دھارے میں لانے کے لئے عدالتی اصلاحات اور ٹیکس نیٹ ورک کو وسیع کرنا بہت ضروری ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ٹیکس قوانین اور عدالتی نظام میں بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ غریب آدمی کو سستا انصاف ملے اور پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ …

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام کو دھارے میں لانے کے لئے عدالتی اصلاحات اور ٹیکس نیٹ ورک کو وسیع کرنا بہت ضروری ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ٹیکس قوانین اور عدالتی نظام میں بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ غریب آدمی کو سستا انصاف ملے اور پورے ملک میں یکساں تعلیمی نظام کا نفاذ ہو۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی یا بدعنوانیوں میں ملوث تمام عناصر نے موجودہ نظام کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں تاہم ہماری حکومت بلا تفریق احتساب کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ اور ٹیکس سسٹم کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ مناسب انداز میں مناسب پیشرفت حاصل کی جا سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر عوام کو ریلیف مہیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تمام شعبوں میں گڈگورنس کو یقینی بنائے گی اور کامیابی کے ساتھ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔