وفاقی وزیر برائے پیشہ وارانہ تربیت و تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن کا کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پیشہ وارانہ تربیت و تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ طلباءملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، یہ پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں، وفاقی حکومت نے تعلیم کے فروغ اور معیار بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان کے مقابلہ میں زیادہ بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاک۔چائنہ …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پیشہ وارانہ تربیت و تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ طلباءملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، یہ پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں، وفاقی حکومت نے تعلیم کے فروغ اور معیار بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان کے مقابلہ میں زیادہ بہتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاک۔چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں روٹس یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013ءمیں جب ہم اقتدار میں آئے تو اس وقت پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، جن میں دہشت گردی، انتہاءپسندی، توانائی کے بحران سمیت دیگر مسائل تھے جن پر ہماری حکومت نے قابو پایا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نہ صرف دہشت گردی اور انتہاءپسندی جیسے مسائل کے حل پر توجہ دی بلکہ تعلیم کے شعبہ پر بھی خاص توجہ دی گئی۔