وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کا مارگلہ آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم کا دورہ، منصوبے کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا، ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے مارگلہ آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم کے دورے کے دوران منصوبے کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے اراکین کو پلاٹس کے بروقت قبضہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے مارگلہ آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم کے دورے کے دوران منصوبے کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے اراکین کو پلاٹس کے بروقت قبضہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد نے بتایا کہ سکیم کا لے آؤٹ پلان 4 اگست 2022 کو منظور کیا گیا جبکہ 14 ستمبر 2022 کو قرعہ اندازی اور الاٹمنٹ لیٹرز کے اجرا ء کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

وفاقی سرکاری ملازمین اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے اراکین کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کئے جا چکے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مارگلہ آرچرڈ ہاؤسنگ سکیم میں دو کیٹیگریز پر مشتمل مجموعی طور پر 4 ہزار 611 پلاٹس شامل ہیں۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کے 43ویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اس منصوبے کے سہ فریقی ڈویلپمنٹ معاہدے کی منظوری دی گئی تھی۔ یہ منصوبہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

بعد ازاں 26 ستمبر 2025 کو فریقین کے درمیان باقاعدہ ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کی وزارتِ قانون نے توثیق بھی کی۔ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے منصوبے کا چارج سنبھال کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت وزیراعظم کے وژن کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ الاٹیز کو بروقت ترقی یافتہ پلاٹس کا قبضہ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور نامکمل منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں کی جائے۔ریاض حسین پیرزادہ نے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر سینئر افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ساتھ قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ الاٹیز کو ریلیف فراہم ہو سکے۔