وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم کا جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے سابق چیف الیکشن کمشنر و اٹارنی جنرل جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم ایک بہترین قانون دان تھے ان کے انتقال سے ہونے والا خلاءپر ہونا نا ممکن ہے …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے سابق چیف الیکشن کمشنر و اٹارنی جنرل جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم ایک بہترین قانون دان تھے ان کے انتقال سے ہونے والا خلاءپر ہونا نا ممکن ہے ۔وفاقی وزیر فروغ نسیم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ فخرالدین جی ابراہیم گورنرسندھ بھی رہ چکے ہیں اور وزیر قانون فروغ نسیم کے والد محمد نسیم ایڈووکیٹ کے انتہائی اچھے دوست رہ چکے ہیں۔وزیر قانون نے فخرالدین جی ابراہیم کے بیٹے جسٹس ریٹائرڈ طفیل ابراہیم سے رابطہ کر کے ان سے اظہار تعزیت کیا۔

مزید خبریں