وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سی سی آئی میں صوبے اور وفاق مل کر اتفاق رائے سے فیصلے کر رہے ہیں، سی سی آئی سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سحر کامران نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان ملک میں ہم آہنگی کو …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سی سی آئی میں صوبے اور وفاق مل کر اتفاق رائے سے فیصلے کر رہے ہیں، سی سی آئی سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سحر کامران نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان ملک میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور وفاق اور وفاقی اکائیوں کے مابین اعتماد پیدا کرنے کے حوالے سے سی سی آئی کے کردار کو زیر بحث لائے۔ تحریک پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ سی سی آئی بہت اہم فورم ہے، اتفاق رائے سے یہ ادارہ وجود میں آیا اور یہاں اہم معاملات پر فیصلے کئے جاتے ہیں، ہر تین ماہ بعد اس کا اجلاس ضروری ہے لیکن یہ اجلاس نہ ہونے سے عدم اعتماد بڑھتا ہے، تمام صوبوں سے برابر نمائندگی ہونی چاہیے، ممبر وزراءصرف ایک صوبے سے نہیں ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply