وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی قومی پہلوان محمد بلال بٹ کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قومی پہلوان محمد بلال بٹ کو آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ محمد بلال بٹ نے57 کلوگرام کے مقابلوں میں انگلینڈ کے ریسلر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل، اس سے قبل پاکستان کے ویٹ لفٹرز طلحہ طالب اور محمد نوح دستگیر …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قومی پہلوان محمد بلال بٹ کو آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ محمد بلال بٹ نے57 کلوگرام کے مقابلوں میں انگلینڈ کے ریسلر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل، اس سے قبل پاکستان کے ویٹ لفٹرز طلحہ طالب اور محمد نوح دستگیر بٹ نے بھی کانسی کے تمغے حاصل کئے تھے، اس کے علاوہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی ویمن ونگ کی چیئر پرسن صباء شمیم جدون، پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک، اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر نوید احمد ملک، سپورٹس کمیٹی چیئرمین ناصر محمود چوہدری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلات رانا تنویراحمد اور قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد انور نے بھی کھلاڑیوں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی پہلوان کامن ویلتھ گیمز میں مزید میڈلز حاصل کرینگے ۔