وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی ملاقات کی

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے ملاقات کی اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی نے وفاقی وزیر کو سپورٹس مینجمینٹ اور کوچنگ کے حوالے سے مختلف پہلوو¿ں پر کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے سپورٹس یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے ملاقات کی اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی نے وفاقی وزیر کو سپورٹس مینجمینٹ اور کوچنگ کے حوالے سے مختلف پہلوو¿ں پر کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے مختلف ممالک کے ساتھ سپورٹس اسکالرشپ کے اجرا کی تجویز بھی دی۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ سپورٹس مینجمینٹ اور کوچنگ کے حوالے سے پاکستان ہنگری، چائنہ، کوریا، ملایشیاءاور جرمنی سے تعاون بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے حوالے سے ملک میں موجود ریسورس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ایک پر امن اور صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا شعبہ انتہائی اہم ہے، ہماری کوشش ہے کہ کھیلوں کی ہر سطح پر ترقی اور حوصلہ افزائی کے لیے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سپورٹس بورڈ کی اپ گریڈ یشن پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف ممالک کے ساتھ سپورٹس کے حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ جو ایم او یوز سائن ہوں وہ پروجیکٹ کے حساب سے ہوں تاکہ ہم حقیقی معنوں میں تعاون سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈاکٹر فہیمدہ مرزا نے کہا کہ ہمیں سطحی نہیں بلکہ نتیجہ خیز تعاون بڑھانے پر توجہ دینی ہے۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی سپورٹس سرٹیفیکیشن کے حوالے سے بھی بات چیت کے دوران سپورٹس کانفرنس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

Leave a Reply