اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن رانا ثناء اللہ خان نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے مبینہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ منگل کو پی ایس بی سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف انتظامیہ کے اقدامات سے ملک اور ہاکی کے کھیل …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن رانا ثناء اللہ خان کا حالیہ دور ہ آسٹریلیا کے دوران پی ایچ ایف کی جانب سے مبینہ بدانتظامی کا سخت نوٹس

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن رانا ثناء اللہ خان نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی جانب سے مبینہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لیا ہے۔
منگل کو پی ایس بی سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف انتظامیہ کے اقدامات سے ملک اور ہاکی کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے اور اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔رانا ثناءاللہ خان نے خبردار کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو بھی بدانتظامی اور کھیل کو بدنام کرنے کا مرتکب پایا گیااسے کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔
وفاقی وزیر کے دفتر نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ذمہ دار افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔








