اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مشترکہ مفادات کونسل بہت اہم فورم ہے سپورٹس کو صنعت کا درجہ دیا جا رہا ہے کھیلوں کے ذریعے سفارتکاری پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کر سکتی ہے،پاکستان سپورٹس کے ریونیو میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) میں وفاقی …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی وفاقی وزرا کے ہمراہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی پر پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مشترکہ مفادات کونسل بہت اہم فورم ہے سپورٹس کو صنعت کا درجہ دیا جا رہا ہے کھیلوں کے ذریعے سفارتکاری پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کر سکتی ہے،پاکستان سپورٹس کے ریونیو میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) میں وفاقی وزرا کے ہمراہ وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مشترکہ مفادات کونسل بہت اہم فورم ہے وزارت بین الصوبائی رابط سی سی آئی کو سیکرٹریٹ فراہم کرتی ہے ،سیاحت کے فروغ کے لیے صوبوں کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام نئے منصوبوں میں کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کے لیے سپورٹس کو لازمی کیا جا رہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ جیلوں میں قید خواتین سمیت دیگر افراد کو جیل کے اندر کھیل کی سہولت فراہم کی جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دینی مدارس میں وفاقی تعلیم نے سپورٹس کی سہولت فراہم کی ہے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سپورٹس بورڈ کو تبدیل کرنا چاہتی ہوں اس وقت دنیا سپورٹس کے حوالے سے تبدیل ہو کر رہ گئی ہے بلکہ سپورٹس کو صنعت میں تبدیل کیا جا رہا ہے کھیلوں کے ذریعے سفارتکاری ہی دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اصلاحات کی ہیں اس سے قبل سپورٹس بورڈ کے 31 ممبران تھے اب اسے ریویو کرکے 11 ممبران کا بورڈ بنا دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں سپورٹس یونیورسٹی کے لیے فنڈ رکھا ہے جس میں آن لائن کوچز کی کلاسیں ہوں اس سے قبل ہم بین الاقوامی گیم کھیلنے کے لیے جاتے تھے باہر کی دنیا میں اچھا ماحول ہوتا تھا کھیلوں کے لیے اب پابندیوں کا سامنا ہے اب پہلی مرتبہ اس حوالے سے اینٹی ٹائپنگ ووٹ بنے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سپورٹس کے ریوینیو میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اتھلیٹس کو بہتر ماحول اور سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔








