وزیراعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں،وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر …
وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں،وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر طریقے سے اجاگر کیا ہے بلکہ کشمیری حریت پسند شہید برہان وانی جنہوں نے اپنی جان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے قربان کر دی ان کی قیمتی زندگی کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہادر مسلح افواج ملک بھر سے دہشت گردی و انتہا پسندی کا کامیابی سے خاتمہ کر رہی ہیں۔آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سنجیدگی کو واضح کرتا ہے۔








