انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر(آئی ٹی سی) پاکستان میں نجی شعبہ اور تجارت کی ترقی کے لئے 2004ءسے معاونت کر رہا ہے،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا جنیوا میں آئی ٹی سی کے 51 ویں سالانہ سیشن سے خطاب اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر(آئی ٹی سی) پاکستان میں نجی شعبہ اور …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا جنیوا میں آئی ٹی سی کے 51 ویں سالانہ سیشن سے خطاب

مزید خبریں
انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر(آئی ٹی سی) پاکستان میں نجی شعبہ اور تجارت کی ترقی کے لئے 2004ءسے معاونت کر رہا ہے،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا جنیوا میں آئی ٹی سی کے 51 ویں سالانہ سیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر(آئی ٹی سی) پاکستان میں نجی شعبہ اور تجارت کی ترقی کے لئے 2004ءسے معاونت کر رہا ہے اور یہ معاونت یورپی یونین کی طرف سے دئیے گئے فنڈز سے تجارت سے متعلقہ ٹیکنیکل معاونت کے پراجیکٹس کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔ ہم آئی ٹی سی سے مزید معاونت لینے کے خواہاں ہیں تا کہ ہم تجارت میں سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داری لینے والے اداروں کی مدد کرنے کی استعداد کو مزید مضبوط بناسکیں۔ پیر کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق انہوں نے یہ بات آئی ٹی سی کے جنیوا میں منعقدہ 51ویں سالانہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروباری اداروں کی استعداد سازی اور ترقی کے لئے آئی سی سی کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ وزیر تجارت نے کہا کہ آئی ٹی سی نے 2004ءسے لے کر 2007ءتک نجی شعبہ کے معاونتی اداروں اور پالیسی سازوں کی عالمی تجارتی تنظیم کے حوالہ سے بڑی معلومات فراہم کیں اور پاکستان میں گاڑیوں، فٹ ویئر ، فرنیچر ، فارما سیوٹیکل اور کھیلوں کے سامان کے برآمدی امکانات کی نشاندہی کےلئے خصوصی مطالعاتی جائزے پیش کئے ۔








