اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نےپاکستان اور یمن کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں یمنی سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یمن کے سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی …
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں فریقین نےپاکستان اور یمن کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں یمنی سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یمن کے سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔ ملاقات میں جام کمال خان نےخطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے جہازوں اور فیری پر مبنی کم لاگت شپنگ سروسز کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے جس سے علاقائی تجارت کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی ۔وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ایز یمن، صومالیہ، ایتھوپیا اور عمان جیسے قریبی ممالک کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دونوں ممالک نے ادارہ جاتی تعاون کے فروغ اور رابطہ سازی بڑھانے پر مکمل اتفاق بھی کیا۔








