وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی افغانستان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے افغانستان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں کیا گیا یہ حملہ کھلی جارحیت اور بزدلانہ اقدام ہے،افغانستان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے افغانستان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں کیا گیا یہ حملہ کھلی جارحیت اور بزدلانہ اقدام ہے،افغانستان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت قومی دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے،مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔