وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جام کمال نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مکمل یکجہتی اور عزم کے ساتھ متحد ہے۔