اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی سے دہشت گردی پر موثر طور پر قابو پایا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کے مختلف اداروں میں اصلاحات لانے کے سا تھ ساتھ اقتصادی ترقی بھی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز میں ”پاکستان ایک بدلتی حقیقت۔امن اور ترقی کے لئے …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا برسلز میں ”پاکستان ایک بدلتی حقیقت۔امن اور ترقی کے لئے ایک موقع“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی سے دہشت گردی پر موثر طور پر قابو پایا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کے مختلف اداروں میں اصلاحات لانے کے سا تھ ساتھ اقتصادی ترقی بھی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز میں ”پاکستان ایک بدلتی حقیقت۔امن اور ترقی کے لئے ایک موقع“ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام یورپیئن ایشین اسٹڈیز نامی باوقار تھنک ٹینک نے پاکستا نی سفارتخانہ کے تعاون سے کیا تھا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی نئی حقیقت سے صرف ملک کے اندر نہیں بلکہ قریبی ہمسایہ ممالک میں بھی امن اور ترقی کےلئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان بارے خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ جمہوری استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے دور سے آج کے پاکستان کا واضح طور پر اظہار ہوتا ہے۔








