اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے 180 ارب روپے کے پیکیج میں سے 40 ارب روپے ٹیکس چھوٹ سے متعلق ہیں، پیکیج کے تحت جوں جوں کلیمز آئیں گے کلیئر کرتے جائیں گے۔ ان خےالا ت کا اظہار انہوں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس کمےٹی کے چیئرمین سینیٹر …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے 180 ارب روپے کے پیکیج میں سے 40 ارب روپے ٹیکس چھوٹ سے متعلق ہیں، پیکیج کے تحت جوں جوں کلیمز آئیں گے کلیئر کرتے جائیں گے۔ ان خےالا ت کا اظہار انہوں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس کمےٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی صدارت مےں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹرز سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، خوش بخت شجاعت، ہری رام کے علاوہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان، سیکرٹری وزارت اپٹما عہدیداران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزےر نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کےلئے اس پیکیج میں پیغام تھا کہ کپاس کے پیداواری رقبہ بڑھائیں، اچھی قیمت ملے گی اور کمیٹی کو یقین دلایا کہ ڈیوٹی ڈرا بیک کے پیکیج پر عمل کے علاوہ کلیم بروقت ادا کئے جائیں گے۔








