اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری پرویز ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات تجارتی اتاشی جو ملک کی تجارت کے فروغ اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہے انہیں واپس بلایا جائے گا، تجارتی اتاشیوں کو ملکی برآمدات اور تجارت بڑھانے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ جمعرات کو قومی خبر …
وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری پرویز ملک کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری پرویز ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات تجارتی اتاشی جو ملک کی تجارت کے فروغ اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا نہیں کر رہے انہیں واپس بلایا جائے گا، تجارتی اتاشیوں کو ملکی برآمدات اور تجارت بڑھانے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ جمعرات کو قومی خبر رساں ادارہ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز ملک نے کہا کہ 58 ملکی ٹریڈ آفیسر مشرق وسطیٰ، یورپی یونین، شمالی اور جنوبی امریکہ، ڈبلیو ٹی او، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی ایشیائ، مشرقی ایشیائ، جنوب مشرقی ایشیاءاور شمال مشرقی ایشیاءمیں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹریڈ آفیسرز تجارت کے فروغ، آزادانہ تجاری معاہدہ (ایف ٹی اے) اور ترجیحی تجارتی معاہدوں کیلئے سہولت کاری کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا بھر میں ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔







