اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک جو کہ ماسکو کے دورے پر ہے انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم( ایس ای او) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور روس کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس میتھروف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں توانائی ، تجارت ، دفاع اور کلچر سمیت دونوں اطراف سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے …
وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی ماسکو میں ایس ای او کے وزارتی اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک جو کہ ماسکو کے دورے پر ہے انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم( ایس ای او) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور روس کے وزیر صنعت و تجارت ڈینس میتھروف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں توانائی ، تجارت ، دفاع اور کلچر سمیت دونوں اطراف سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے وزراءنے دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پراتفاق کیا ۔








