وفاقی وزیر تجارت کی ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات ، ایوی ایشن، دفاعی پیداوار اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان اور ترکیہ کے مابین اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی راہ ہموار ہوئی ہے،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔وفد میں ایوی ایشن، طیارہ سازی، ایرو سپیس انجینئرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، دفاعی نظام، آٹوموٹو انجینئرنگ اور ایڈوانسڈ میٹریلز کے سینئر ماہرین بھی شامل تھے۔پاکستان اور ترکیہ نے …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان اور ترکیہ کے مابین اقتصادی تعاون کے نئے مواقع کی راہ ہموار ہوئی ہے،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔وفد میں ایوی ایشن، طیارہ سازی، ایرو سپیس انجینئرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، دفاعی نظام، آٹوموٹو انجینئرنگ اور ایڈوانسڈ میٹریلز کے سینئر ماہرین بھی شامل تھے۔پاکستان اور ترکیہ نے ایوی ایشن، دفاعی پیداوار اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترک وفد کی جانب سے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور مقامی مینوفیکچرنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دیرینہ شراکت داری اور ایرو سپیس، دفاعی پیداوار، اور منرلز ڈویلپمنٹ میں وسیع تعاون پر اتفاق ہے۔پاکستان کے مضبوط انجینئرنگ بیس اور قیمتی معدنی وسائل کو دونوں ممالک کے صنعتی تعاون کے لیے بنیادی قوت قرار دیا گیا۔ایرو سپیس اور دفاعی پیداوار میں ترک سرمایہ کاری سے پاکستان کی ملکی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ صنعتی منصوبے ملکی ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ میں جدت لائیں گے۔پاکستان کی اقتصادی و دفاعی ترقی میں ایس آئی ایف سی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید خبریں