وفاقی وزیر تعلیم انجینیئر بلیغ الرحمان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم انجینیئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال نا مناسب ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دئیے اور انہی ووٹوں کی وجہ سے آج …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم انجینیئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال نا مناسب ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دئیے اور انہی ووٹوں کی وجہ سے آج وہ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف غیر جمہوری زبان استعمال کرتے ہیں، سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ بھی ملک کا ایک اہم قومی ادارہ ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر جمہوری طاقتوں کے ساتھ مل کر حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انتخابات کا انتظار کرنا چاہیئے اور اگلی حکومت کے نمائندوں کے انتخاب کے لیے عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیئے۔